تہران: ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈے علی السالم پر ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں امریکی فضائی دفاعی نظام، ڈرون اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب کویتی حکام نے ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کویتی فوج کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن ڈرونز کا مقابلہ کر رہا ہے اور مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے باعث سنائی دے سکتی ہیں۔
کویت کے جنرل ہیڈکوارٹرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
[…] انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف کارروائی ایرانی فضائی حدود کی […]