Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا قشم جزیرے کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ، تعداد 8 ہوگئی

 تہران:   ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قشم جزیرے کے جنوب میں امریکی ڈرون کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتار کر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی ایم کیو ایم 170 ڈرون کو ایرانی الیکٹرانک وارفیئر نظام کے ذریعے کنٹرول کرکے زمین پر اتارا گیا۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈرون ایران کے فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کی نگرانی کر رہا تھا۔

ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے چار امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کروڑوں ڈالر مالیت کے امریکی ایم کیو 9 اور ایم کیو 1 ڈرونز بھی ایرانی دفاعی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے ایرانی دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ڈرون قبضے میں لیے جانے کے دعوے کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] فوج کے مطابق کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More