Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، سیکڑوں حملے، جانی و مالی نقصان

کیف:   روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ جاری رہا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سیکڑوں ڈرونز تباہ کرنے کے دعوے کردیئے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے روس کے 131 ڈرونز مار گرائے، جبکہ روسی حکام نے یوکرین کے 1300 سے زائد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملوں سے دنیپرو، زاپوریزیا سمیت مختلف علاقے متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملوں میں عمارتوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں سے روس کی صنعتی تنصیبات متاثر ہوئیں، جبکہ مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More