Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اہم دعویٰ

تہران:  ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے بحرین میں ایک فوجی اڈے پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے کے لیے 6 ڈرونز استعمال کیے گئے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی ریڈار سسٹم کو ایرو اسپیس فورس کے 6 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بحرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممکنہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے دو الگ الگ انتباہات جاری کر دیے۔

بحرینی وزارت داخلہ نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور سرکاری چینلز پر انحصار کیا جائے۔ ستمبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بحرین کی جانب سے اس نوعیت کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارت خانے کے مطابق حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں امریکی شہری اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے چار امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ […]

  2. […] بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More