تہران: ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران بحرین میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں موجود فوجی اڈوں پر امریکی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پیٹریاٹ نظام کے دو ریڈار تباہ ہوئے۔
ایرانی سپاہ نے امریکی ایم کیو ون اور ایم کیو نائن ڈرونز کی ایرانی فضائی حدود میں پرواز کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف کارروائی ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔
تاہم ایرانی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔