Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا کا لبنانی قونصل جنرل کو ملک چھوڑنے کا حکم، ابراہیم شرارہ روانہ

 نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں تعینات لبنان کے قونصل جنرل ابراہیم شرارہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ ملک سے روانہ ہو چکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ابراہیم شرارہ کی جانب سے 2021 میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی ایسی پوسٹس کی بنیاد پر کیا گیا جن سے 1983 میں بیروت میں امریکی میرینز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملے کی حمایت اور تعریف کا تاثر ملتا تھا۔

واضح رہے کہ بیروت میں ہونے والے اس حملے میں 241 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ابراہیم شرارہ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں دہشت گرد حملوں کی تعریف کرنے یا ان کا جواز پیش کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں ابراہیم شرارہ کی جگہ ایک نئے سفارت کار کو قونصل جنرل تعینات کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں نہ صرف ایران بلکہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More