واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے موجودہ ناظم الامور نیٹلی بیکر کو نامزد کردیا ہے، جبکہ ان کی نامزدگی حتمی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس تقرری کے لیے سینیٹ کی توثیق ضروری ہوگی۔
نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں بطور ناظم الامور ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ تاحال اسی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اس سے قبل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر تعینات رہ چکی ہیں۔
تعلیمی اعتبار سے نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی گریجویٹ بھی ہیں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکا کا سفیر نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
[…] ایسی پوسٹس کی بنیاد پر کیا گیا جن سے 1983 میں بیروت میں امریکی میرینز کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے بم حملے کی حمایت اور […]
[…] پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔ اسٹمپس کے وقت سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ […]
[…] مالی سال کے ابتدائی چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول […]
[…] بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رات گئے طبی معائنے اور آنکھوں […]
[…] جانب امریکی ایلچی جیرڈ کشنر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیو وٹکوف کے […]
[…] ٹرمپ کے مطابق تارکین وطن کے قافلوں کو روکنے کے لیے میکسیکو […]
[…] ٹرمپ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں کرتے، تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر اتحادی ممالک مزید حملے روکنے کی درخواست نہ کرتے تو کیا وہ ایران پر دوبارہ حملے کرتے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایسا ضرور کرتے۔ […]