کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.8 فیصد جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ رہیں۔
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ، جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔
ملک وار اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 98 کروڑ 16 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
اسی طرح برطانیہ سے 59 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 32 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔
[…] رہے کہ پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز […]
[…] […]
[…] پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دسمبر اور جنوری میں ترسیل کے لیے موصول ہونے والی تجارتی پیشکشوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ […]
[…] کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان […]