Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اور ان کے بھائی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے باعث دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1335/26 میں نامزد دونوں ملزمان کو تیسری پیشی پر سخت سکیورٹی میں ڈسکہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ امانت علی کی عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ دونوں بھائیوں کا مجموعی طور پر سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے۔ عدالت نے دلائل اور سماعت کے بعد ملزم مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی حصار میں جیل منتقل کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More