عجمان: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان ویمنز نے سکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ گل فیروزہ نے ناقابلِ شکست 54 رنز جبکہ کپتان منیبہ علی نے 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل سکاٹ لینڈ ویمنز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔ سکاٹش کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس طرح پاکستان ویمنز نے سپر 6 مرحلے میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
[…] شفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا حصہ 62 فیصد ہے۔ […]
[…] کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کا […]