Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جنگ اور طاقت سے ایران کو جھکانا ممکن نہیں، دشمن عوام سے دوری کا فائدہ اٹھا سکتا ہے: مسعود پزشکیان

 تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا، تاہم ایران کو کمزور کرنے کے لیے عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی عوام نے ہر مشکل وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام پر حکمرانی کرنے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ کے دوران ملک عوام نے چلایا، اس لیے حکومت کو کبھی بھی عوام سے دور نہیں ہونا چاہیے۔

عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنا اور ان کے مسائل حل کرنا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شہید ہونے والے بعض سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کے پاس اپنا گھر تک نہیں تھا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کو فروغ دے کر زمینی راستوں کو متبادل تجارتی گزرگاہوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے علاقائی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More