Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم شہباز شریف کا وزرا کی بیان بازی پر نوٹس، ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف حالیہ سیاسی بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ارکان کو باہمی اختلافات کے اظہار سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاقی وزرا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند کریں اور کابینہ کے اندر تمام معاملات افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے حل کیے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور اس سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان عوامی خدمت کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں، اس لیے تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز رہنی چاہیے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو بھی سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ہے اور ملک معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، سیاسی استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More