اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ گرفتار شرپسند عناصر سے تفتیش کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا رکن ہے اور قیادت کے درمیان رابطہ کاری کا کردار ادا کرتا ہے۔
وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ بعض گرفتار افراد اسلحہ کشمیر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے مطابق اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا تھا، جبکہ ماجد نامی شخص ضیاء سے رابطے میں رہ کر اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ ناظم نامی شخص کا عمار سہیل سے رابطہ بھی سامنے آیا ہے۔
طلال چودھری نے الزام لگایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے پیش کردہ 38 مطالبات میں سے 37 تسلیم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مبینہ آڈیوز بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی ہیں، جبکہ شہزاد نامی شخص کا تعلق دراصل کشمیر سے ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کو حقوق کی تحریک قرار نہیں دیا جا سکتا۔