Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا کا بڑا انکشاف: دنیا بھر میں 50 تجارتی جہاز سائبر حملوں کی زد میں، ایران اور روس زیرِ تفتیش

واشنگٹن: امریکی حکام نے دنیا بھر میں تقریباً 50 تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ جہاز تیل، گیس، کیمیکلز اور دیگر خطرناک سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہے تھے، جبکہ حملے یورپ اور ایشیا کے ساحلی علاقوں کے قریب کیے گئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکام ان سائبر حملوں میں روس کے ممکنہ کردار کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق بعض جہازوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئیں، جبکہ امریکی توانائی مصنوعات کی ترسیل روکنے کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔ ان دھمکی آمیز پیغامات میں بعض فارسی زبان میں بھی بھیجے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More