دوحہ: بھارت اے کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے لسٹ اے کرکٹ کے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
دوحہ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں ویبھو سوریاونشی نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور آسٹریلوی بیٹر جیک فریزر میکگرک کا 29 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نوجوان بیٹر نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 150 رنز بنائے، جبکہ 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ویبھو سوریاونشی نے مجموعی طور پر 53 گیندوں پر ناقابلِ یقین 204 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
ان کی ریکارڈ ساز کارکردگی کی بدولت بھارت اے نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 250 رنز کا ہدف صرف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔