Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

حب: وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے انٹرویوز تیسرے روز بھی جاری، 25 نومبر کو آواران کے امیدواروں کی باری

حب: وفاقی محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، اسناد، ضروری دستاویزات اور متعلقہ آسامیوں کے لیے اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے انٹرویو پینلز کو تمام ضروری سہولیات اور معاون عملہ فراہم کیا ہے تاکہ بھرتیوں کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جاسکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر حب خود بھرتیوں کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو میرٹ، شفافیت اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق انٹرویوز مقررہ شیڈول کے تحت جاری رہیں گے، جبکہ 25 نومبر کو ضلع آواران کے امیدواروں کے انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات کے ہمراہ پہنچیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More