Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

حارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ طے پاگیا

 سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ کرلیا، فرنچائز نے ان کی شمولیت کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا۔

حارث رؤف اس سے قبل بگ بیش لیگ کے پانچ سیزنز میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم آئندہ سیزن میں وہ پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جرسی میں میدان میں اتریں گے۔

پاکستانی فاسٹ بولر اب تک بی بی ایل میں 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین نے حارث رؤف کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک میچ ونر بولر ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ٹم پین کا مزید کہنا تھا کہ حارث رؤف دنیا کے تیز ترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور ایڈیلیڈ اوول میں شائقین انہیں ایکشن میں دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

دوسری جانب حارث رؤف نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول دنیا کے بہترین کرکٹ میدانوں میں سے ایک ہے اور انہیں وہاں کھیل کر ہمیشہ لطف آیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آئندہ ایڈیشن 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اپنا پہلا میچ 16 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More