کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے عزم، حوصلے اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کے باعث دوسروں کے لیے امید کی علامت بن گئی ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی زمر شفیع نے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے باوجود کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھا ہوا ہے۔ بیماری کے باعث درد، تھکن اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور روزانہ دو سے تین گھنٹے کرکٹ کی پریکٹس کو اپنا معمول بنا لیا۔
زمر شفیع کا کہنا ہے کہ بیماری اور مشکلات کے باوجود کرکٹ کے لیے ان کا جنون کم نہیں ہوا۔ کرکٹ ان کی زندگی کا سہارا ہے اور یہی شوق انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ بلوچستان اور پاکستان کا نام بھی روشن کرنا چاہتی ہیں۔
زمر شفیع کی جدوجہد اس بات کی مثال ہے کہ مشکل حالات اور بڑے چیلنجز کے باوجود انسان اپنے خوابوں سے وابستہ رہ سکتا ہے۔ کینسر کے خلاف جنگ اور کھیل سے ان کی محبت نوجوان کھلاڑیوں، بالخصوص خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے۔
زمر شفیع کا عزم، ثابت قدمی اور امید سے بھرپور سفر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ اور مشکلات کے سامنے ہمت نہ ہارنے کی ایک متاثر کن مثال بن گیا ہے۔
[…] اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو مکمل طور پر اے ایریا قرار دیے جانے کے بعد پولیس پر […]
[…] کے مہمان خصوصی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے خطاب میں سید ظہور شاہ […]
[…] کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول دنیا کے بہترین کرکٹ میدانوں میں سے ایک ہے اور انہیں وہاں کھیل کر ہمیشہ لطف […]
[…] قمر الاسلام راجا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے کے اندر موجود بہترین سرکاری اور […]