Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

تین روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگیا

 کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل تین روز تک قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہونے کے بعد 5 ہزار 488 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی ریکارڈ کی گئی، فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر پر پہنچ گیا، تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمت بدستور 4 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More