Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

 اسلام آباد: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، امریکی ڈالر کی مضبوطی، شرح سود میں اضافے کے امکانات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کیلئے سونا فروخت کرنا قیمتوں میں گراوٹ کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More