Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پیٹرول اور ڈیزل سستے ہوگئے، نئی قیمتیں کتنی مقرر ہوئیں؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق منگل 17 نومبر سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمت رواں سال 3 اپریل کو 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ 28 فروری کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے وقت ڈیزل 281 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، تاہم جنگ کے بعد اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت مارچ کے پہلے ہفتے میں 266 روپے فی لیٹر سے بڑھنا شروع ہوئی اور 3 اپریل کو 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More