Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی انتقال کرگئے، عمر 108 برس تھی

 تہران: ایران کے معروف مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ایرانی میڈیا نے ان کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے وفات کی تصدیق کردی۔

جاری بیان کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کی نماز جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی، وہ طویل عرصے تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کا تدریسی سلسلہ 2018ء تک جاری رہا، تاہم بیماری کے باعث انہیں بعد ازاں باقاعدہ تدریس کا سلسلہ ترک کرنا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More