Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لسبیلہ کے عبد الطیف جاموٹ ڈی ایس پی بن گئے، نیشنل پولیس اکیڈمی سے تربیت مکمل کرلی

 اسلام آباد: ضلع لسبیلہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبد الطیف جاموٹ نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی 15 ماہ پر مشتمل پیشہ ورانہ تربیت کامیابی سے مکمل کرلی۔

اس سلسلے میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے عبد الطیف جاموٹ کے کندھوں پر ڈی ایس پی کے رینک سجائے۔ اس موقع پر انہیں اعزازی شیلڈ اور تربیت کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی عبد الطیف جاموٹ نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی وردی محض ایک عہدہ نہیں بلکہ عوامی خدمت، دیانت داری، انصاف اور احساسِ ذمہ داری کی علامت ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے فرائض پوری ایمانداری، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور شہریوں کی خدمت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔

عبد الطیف جاموٹ کی اس کامیابی پر ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور ضلع لسبیلہ کے شہریوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی و سیاسی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس فورس اور عوام کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے اور مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More