Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، وین اور بس میں تصادم سے 12 افراد جاں بحق

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر وین اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر بس وین سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ گوادر سے کراچی جا رہی تھی، جبکہ وین کراچی سے لسبیلہ کی جانب سفر کر رہی تھی۔

حادثے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کی اس کامیابی پر ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور ضلع لسبیلہ کے شہریوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More