Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مکہ اتحاد برائے دفاع میں بڑی پیش رفت: پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

مکہ اتحاد برائے دفاع کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نامور عسکری رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل تین سال کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ نمائندوں پر مشتمل اس اجلاس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سعودی عرب کی سلامتی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، کسی بھی خطرے کو پورے اتحاد کی سلامتی کے خلاف قرار دیا

اجلاس کے شرکا نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں اور اہم اقتصادی تنصیبات پر جاری حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہر خطرے کو سختی سے مسترد کر دیا گیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے نمائندوں نے سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور چوکسی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس کے دوران اہم فیصلے کرتے ہوئے طے پایا کہ رکن ممالک باہمی انتظامات اور قومی قوانین کے تحت متفقہ فوجی دستوں اور مطلوبہ دفاعی صلاحیتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اور ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر سعودی عرب میں تعینات کیا جائے گا۔

کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “کسی ایک رکن کی سلامتی پورے اتحاد کی اجتماعی سلامتی کا حصہ ہے”، اور مکہ معاہدے کو عملی شکل دینا خطے میں مشترکہ دفاعی صلاحیت اور بازدار قوت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More