Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں پر بڑا ایکشن، ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف ملک

کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے۔

ایف بی آر اور ایکسائز کی مشترکہ کارروائی، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط اور مالکان سے کسٹم ڈیوٹی و واجبات وصول کیے جائیں گے

 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز مشترکہ طور پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے، جبکہ تمام اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کسٹم ڈیوٹی سمیت واجبات وصول کیے جائیں گے۔

نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں غفلت برتنے والے ایکسائز اہلکار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے، ذرائع کے مطابق متعلقہ عملے کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More