Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بنگلزئی اور نیچاری قبائل کے درمیان 14 سالہ دیرینہ تنازعہ جرگے کے ذریعے ختم، دونوں اقوام شیر و شکر

 کوئٹہ/بلوچستان: چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی کی سربراہی میں ہونے والے روایتی جرگے نے نیچاری اور بنگلزئی قبائ کے درمیان 14 سال سے جاری دیرینہ تنازعہ کامیابی کے ساتھ حل کر لیا ہے۔ جرگے کے اُمور کو پائے تکمیل تک پہنچانے والے نمایاں ممبران میں سردار عبدالکریم نیچاری، میر قادر بخش مینگل، احمد نواز بلوچ اور امیر محمد بنگلزئی شامل تھے، جنہوں نے اپنی کوششوں سے دونوں اقوام کو شیر و شکر کر دیا۔

جرگے کی کامیاب کوششیں رنگ لے آئیں، نیچاری اور بنگلزئی قبائل کے درمیان 14 سال پرانا تنازعہ ختم

 

اس موقع پر جرگہ ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان میں آج بھی ہمارے روایتی بلوچی رسم و رواج پوری طرح برقرار ہیں، جن کے تحت قبائلی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاتا ہے۔ برسوں پرانے اختلافات کا خاتمہ ہمارے روایتی جرگہ نظام کی ایک روشن مثال ہے۔

تقریب کے آخر میں فریقین اور قبائلی عمائدین نے چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد بنگلزئی، سردار عبدالکریم نیچاری، میر قادر بخش مینگل، احمد نواز بلوچ اور دیگر جرگہ اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جبکہ جرگہ ممبران کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More