کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی سیشن عدالت (جنوبی) میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے خلاف تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسی کیس کے شریک ملزم علی خان کو شواہد کی عدم موجودگی اور ناکافی ثبوتوں کی بنا پر پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا ملزمہ بھی بریت کی حقدار ہے۔