پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے صوبائی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی
خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں سماعت۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت تمام تر توجہ دھرنوں، جلسوں اور سیاسی احتجاج پر مرکوز کیے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے صوبے میں انتظامی اور گورننس کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عوامی مسائل اور حل طلب معاملات کو نپٹانے کے لیے صوبے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں۔
عدالت عالیہ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
[…] صوبائی مشیر نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی نازک صورتحال کے تناظر میں وفاقی فیصلے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ جماعتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر جب بات پاکستان کی سلامتی اور امن کی آئے تو قومی مفاد کو ہر چیز پر فوقیت ملنی چاہیے، اور اسی میں تمام سیاسی قیادت کا حقیقی امتحان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے کے پی میں پائیدار امن، ریاستی نظم و نسق اور قانون کی حکمرانی کو تقویت ملے گی […]