اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ حکومتی پیش رفت اور رابطوں کے باوجود وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات نہیں ہو سکی۔
اپوزیشن کی شرط اور حکومت کا موقف
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنے کی شرط رکھی تھی، جسے حکومت نے صاف انکار کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا موقف ہے کہ کسی بھی سزا یافتہ شخص کا اہم آئینی فیصلے سازی میں کوئی کردار نہیں ہو سکتا اور آئینی امور پر مشاورت کا عمل قانون کے مطابق صرف وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تک ہی محدود رہے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس سلسلے میں محمود خان اچکزئی کو دو خطوط بھی ارسال کر چکے ہیں، تاہم اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ یا وزیراعظم آفس میں ملاقات سے گریزاں ہیں۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا یہ رویہ آئینی کارروائی اور اہم تقرریوں کی پیش رفت میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔
[…] الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت سے کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کی دفعہ 19-ڈی کے تحت درخواست دینے کا بھی کہا گیا تھا۔ اس سلسلے میں وزارت دفاع کو متعدد یاددہانی خطوط ارسال کیے گئے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو بھی خط لکھا، تاہم خاطرخواہ جواب موصول نہیں ہوا۔ […]