کوئٹہ (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ڈیجیٹل گورننس اور میرٹ کے قیام کے وژن کے تحت صوبائی حکومت نے سرکاری بھرتیوں کو شفاف اور جدید بنانے کی جانب بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (PPHI) بلوچستان نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جديد ڈیجیٹل اسیسمنٹ سسٹم ProMetriX متعارف کرا دیا ہے۔
جدید نظام اور اس کا طریقہ کار
یہ جدید اور خودکار نظام نوکری کے اشتہار سے لے کر تقرری تک کے تمام مراحل کو ڈیجیٹل بناتا ہے، جس سے انسانی مداخلت، سفارش اور پرچوں کے افشا ہونے جیسے خدشات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔