Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث المناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی 32 سالہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث المناک واقعہ پیش آیا ہے

پولیس کے مطابق 33 سالہ ریحان لطیف کا اپنی اہلیہ کے ساتھ مبینہ طور پر گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور پھر اسی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ متوفی ریحان لطیف دو بچوں کا باپ، ویٹ لفٹر اور جم ٹرینر تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ کرائم سین سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More