Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آبنائے ہرمز میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

 تہران:   ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ ناکارہ ہوگیا۔

ایرانی بحریہ کے مطابق ٹینکر نے اپنا نیویگیشن سسٹم بند کر رکھا تھا اور ممنوعہ سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ متعدد بار خبردار کیے جانے کے باوجود ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی وارننگز کو نظرانداز کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More