Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا کا ایران کی ناکہ بندی مزید سخت کرنے کا منصوبہ، نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تیاری

 واشنگٹن:   امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی کا دائرہ بحیرہ کیسپین تک پھیلانے اور زمینی سرحدوں کے ذریعے نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا منصوبہ بنا لیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے نئی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے، جسے ’’آئرن گیٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی دفتر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، جس کا بنیادی مقصد ایران کو جدید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی روکنا ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی زمینی سرحدوں سے ہونے والی نقل و حرکت محدود کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

امریکی منصوبے میں ایران کے شمالی ساحل سے ہونے والی بحری تجارت پر دباؤ بڑھانا بھی شامل ہے۔ بحیرہ کیسپین ایران کے شمال میں واقع ہے اور پانچ ممالک کے درمیان مشترکہ آبی گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بحیرہ کیسپین ایران کے لیے تیل کی برآمدات اور ضروری اشیا کی درآمد کا اہم متبادل تجارتی راستہ ہے۔ یہاں بحری ناکہ بندی یا نقل و حرکت پر پابندیوں سے روس، قازقستان، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ ایران کی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More