واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کے خطرات کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کی جانب سے خطے میں امریکی حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی ممکنہ کوششوں کا خدشہ ہے، جبکہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث خلیجی ممالک کی سکیورٹی صورتحال بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے نتیجے میں فضائی پروازیں منسوخ ہونے اور مختلف ممالک کی فضائی حدود بند کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
[…] سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ […]