Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

 کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، ہتھیار، مواصلاتی آلات اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ برآمد ہونے والی رقم میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، جبکہ علاقے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More