Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکی انتخابات کے نتائج، عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا انتخاب کیا: باراک اوباما

 نیویارک: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے تقسیم کی سیاست کے بجائے اتحاد اور باہمی اتفاق کا واضح پیغام دیا ہے۔

اپنے بیان میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی عوام ایسی قیادت چاہتے ہیں جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے بہترین امیدوار انتخابی میدان میں سامنے آئے، جنہوں نے اپنے مختلف سیاسی نظریات اور پس منظر کے باوجود عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پاس اقتدار میں مزید دو سال باقی ہیں، اس عرصے میں اسے تبدیلی لانے اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کے مطابق ٹاسک فورس امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، جس کا […]

  2. […] نیوز کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی اپنی رہائش گاہیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More