Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکی انتخابات میں عبدل السید کی تاریخی کامیابی، پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بن گئے

 مشی گن: امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرکے امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انتخابی معرکے میں عبدل السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دی اور کامیابی اپنے نام کی۔

جیت کے بعد ووٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتے ہیں، یہ جدوجہد مزدوروں اور عام شہریوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے الزامات اور مخالفین کی جانب سے بھاری سرمایہ خرچ کیے جانے کے باوجود انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، تاہم مشی گن کے عوام نے امید کا انتخاب کیا۔

نومنتخب سینیٹر کا کہنا تھا کہ ری پبلکن امریکا کے بنیادی نظریے کے مخالف ہیں، انتخابی مہم کے دوران ان کے نام اور مذہب کو بھی مسئلہ بنایا گیا، حالانکہ حکومت عوام کی اور عوام کے ذریعے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ترجیح امریکی عوام اور مزدور طبقے کیلئے روشن مستقبل کی تعمیر اور اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ بھی متعدد مسلم امیدواروں نے مختلف نشستوں پر انتخابی میدان میں حصہ لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
5 تبصرے
  1. […] امریکی نائب صدر کے مطابق آئندہ دنوں میں انتخابی شکست کی وجوہات پر پارٹی کے اندر اختلافات مزید نمایاں ہو سکتے ہیں، جن میں خارجہ پالیسی اور عوامی معاشی مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ […]

  2. […] امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ اور ان کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ایران کے معاملے پر یہ پہلی اہم مشاورت تھی۔ ملاقات صدر کو دی جانے والی ہفتہ وار انٹیلی جنس بریفنگ کے دوران ہوئی، جس کی دو امریکی حکام نے بھی تصدیق کی۔ […]

  3. […] امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیوری نے چار خواتین سے متعلق جنسی زیادتی کے الزامات میں رسل برانڈ کو قصوروار ٹھہرایا ہے، عدالت کی جانب سے انہیں پیر کے روز سزا سنائی جائے گی، جس میں قید کی سزا بھی شامل ہو سکتی ہے۔ […]

  4. […] سوال کیا گیا تھا کہ اگر روسی صدر کی چین کے شہر شینزن میں امریکی اور چینی صدور سے ممکنہ ملاقات ہوتی ہے تو کیا وہ اس کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More