Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

روس کے خلاف جعلی خبریں اور پروپیگنڈا سیاسی و مالی مفادات کا حصہ ہے: ماریہ زخارووا

ماریہ زخارووا نے کہا کہ جب روس میں کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو بعض مغربی ممالک غیر معمولی دلچسپی لینے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو پہلے اپنے شہریوں کو درپیش صحت کے سنگین مسائل پر توجہ دینی چاہیے جہاں خسرہ، منشیات اور ایڈز سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں، لیکن ان مسائل کو وہ توجہ نہیں دی جاتی جو روس سے متعلق کسی معاملے کو دی جاتی ہے۔

روسی ترجمان نے کروناوبا کے دوران روسی ویکسین ‘اسپوتنک وی’ کے ساتھ مغربی رویے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ روس دنیا میں پہلی ویکسین تیار کرنے والا ملک تھا، لیکن مغربی ممالک نے نہ صرف اسے لائسنس دینے سے گریز کیا بلکہ روسی ویکسین لگوانے والوں کے لیے سفری پابندیاں عائد کیں جبکہ اپنی تیار کردہ ویکسین کو فروغ دیا۔ انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر کے ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے امریکی ویکسین کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام عمل کو سیاسی اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

ماریہ زخارووا نے دعویٰ کیا کہ 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھ رہے تھے، لیکن برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورۂ کیف کے بعد امن عمل کو روک دیا گیا اور اس فیصلے کا جواز پیش کرنے کے لیے “بوچا کے واقعے” کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے بوچا میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور تفصیلات مانگیں جو فراہم نہیں کی گئیں، اور جب ان ناموں کی جانچ کی گئی تو ان میں ایسے جنگجو بھی شامل تھے جن کا اس علاقے سے تعلق نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ یوگوسلاویہ کے شہر راچک اور دوسری جنگِ عظیم کے واقعات کی طرح آج بھی غلط معلومات کو روس کے خلاف سیاسی دباؤ بڑھانے، دفاعی بجٹ میں اضافے اور روس مخالف بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ روس ماضی کی طرح اس قسم کے دباؤ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ حقائق، سرکاری معلومات اور تاریخی شواہد کے ذریعے کرتا رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More