Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

روس میں یانڈیکس پر غیر معمولی سائبر حملے، ڈیٹا سینٹرز کی سکیورٹی بڑھانے پر غور

 روسی وزیرِ ڈیجیٹل ترقی مقصوت شادایف نے سٹیٹ ڈوما میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یانڈیکس کو غیر معمولی نوعیت کے بڑے سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے مطابق وزارتِ ڈیجیٹل ترقی اور وزارتِ دفاع ڈیٹا سینٹرز سمیت اہم ڈیجیٹل تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مقصوت شادایف کا کہنا تھا کہ شدید حملوں کے باوجود یانڈیکس کی خدمات کا مسلسل جاری رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی نے متبادل نظام اور ڈیٹا بیک اَپ کے انتظامات پر توجہ دی ہے۔

تاہم روسی حکام نے تاحال نئے سکیورٹی اقدامات، ان کے نفاذ کے طریقۂ کار اور عمل درآمد کے متوقع شیڈول کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More