Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا کے لیے وفاقی حکومت کی نئی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورتِ حال کی نگرانی کے لیے ایک نئی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کے کنوینئر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہوں گے۔

 صوبے میں گورننس، امن و امان اور انتظامی معاملات کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل، مختلف اتحادی جماعتوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چودھری اور خالد مقبول صدیقی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایک، ایک نمائندے کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی خیبرپختونخوا میں گورننس، روزمرہ انتظامی امور اور امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لے گی۔ تاہم کمیٹی کے تمام ارکان کے ناموں اور اس کے طریقۂ کار سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More