Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

علامہ اقبال کا 149 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں تقریبات

 اسلام آباد: پاکستان کا خواب پیش کرنے اور اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پھونکنے والے عظیم مفکر، حکیم الامت اور شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

علامہ اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا، بال جبریل اور ضرب کلیم آج بھی نوجوان نسل میں امید، خود اعتمادی اور بلند حوصلے کا جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں دو روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کے پوتے اور سابق سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ بھارت کے اہل علم بھی علامہ اقبال کی مشہور نظم ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ کو پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے اسکولوں کی صبح کی اسمبلیوں میں یہ دعا پڑھنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، جسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبال کی ضرورت ماضی کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ ہے۔ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علامہ اقبال کے افکار اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے کہا کہ ملک کو اقبال کے ایسے شاہینوں کی ضرورت ہے جو صرف سرکاری ملازمتوں کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More