اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں مقدمات کے مؤثر انتظام، زیرِ التوا مقدمات میں نمایاں کمی اور عدالتی نظام میں لائی گئی جدید تبدیلیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے اہم جھلکیاں اور اصلاحات
عدالتی اصلاحات کے لیے وضع کیے گئے 86 نکاتی ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے، جس کی نگرانی کے لیے خصوصی ورکنگ گروپس اور منظم مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دیا گیا۔ عدالتِ عظمیٰ میں فیصلوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
اور خاص طور پر پرانے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا مقدمات کے نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ عدالتی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل خدمات میں وسعت دی گئی ہے اور کارکردگی کی جانچ کے لیے ڈیٹا پر مبنی نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں انصاف تک عوامی رسائی کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی احتساب اور قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے تحت ملک گیر سطح پر ہونے والی پیش رفت کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔
[…] عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ […]
[…] کی ٹرانزیکشن سے متعلق جعلی رسید جمع کرائی ہے۔ اس پر عدالت نے ملزم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر […]