Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا میں آئینی ایمرجنسی کا نفاذ: ایوانِ صدر کا اعلامیہ جاری، صوبائی حکومت کا خاتمہ

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی سنگین صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232(1) اور 234(1) کے تحت صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری کردہ یہ صدارتی اعلان فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی ابتر صورتحال اور آئینی نظام کی معطلی کے باعث آرٹیکل 232 اور 234 نافذ؛ تمام اختیارات گورنر اور پارلیمان کو منتقل

 

ایوانِ صدر کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت آئین کے مطابق امور چلانے میں ناکام ہو چکی ہے اور صوبے میں آئینی نظام معطل ہو چکا ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی اور ایڈووکیٹ جنرل فوری طور پر اپنے عہدوں سے معزول ہو گئے ہیں

صوبائی حکومت کے تمام انتظامی امور وفاقی حکومت کی ہدایات پر گورنر خیبر پختونخوا سنبھالیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اختیارات اب پارلیمان کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں میں شدت کے باعث عوام کی جان و مال، سرکاری تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور صوبائی حکومت اس کا تدارک کرنے میں ناکام رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس کے بعد کابینہ نے وزیراعظم کو ایمرجنسی کے نفاذ کی سفارش کی سفارش پیش کی۔ حتمی فیصلے سے قبل کابینہ نے مولانا فضل الرحمن کے ذریعے صوبائی حکومت کو ساتھ ملانے کی آخری کوشش کی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان سے رابطہ بھی کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوانِ صدر بھیجی گئی، جبکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور طلال چودھری نے ایوانِ صدر پہنچ کر صدرِ مملکت کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا، جس پر صدر مملکت نے فوری آئینی اقدامات کی منظوری دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More