سکیورٹی صورتحال اور راستوں کی بندش کے پیشِ نظر پشاور میں بی آر ٹی (BRT) بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم مقامات بشمول باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے بس سروس جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
بی آر ٹی پشاور کی سروسز عارضی طور پر معطل
ترجمان کے مطابق بی آر ٹی کا تمام آپریشنل عملہ سٹیشنز پر موجود ہے اور سکیورٹی حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صورتحال بہتر ہوتے ہی سروس کو دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
[…] نے کہا کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہری غیر […]
[…] پشاور میں قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی مشران نے صوبے کے مسائل پر توجہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ […]