Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیصل کریم کنڈی کا تجاوزات کے خاتمے کا اعلان، سفارش نہیں چلے گی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لیے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور کسی کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔

 

خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، صفائی مہم شروع

 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا بنانا ہمارا عزم ہے، تاہم 13 سال کا گند صرف تین دن میں صاف نہیں ہوسکتا، اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہری غیر قانونی تجاوزات خود ختم کر دیں، بصورت دیگر حکومت کارروائی کرے گی۔ تجاوزات کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

دوسری جانب صوبائی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بازاروں، تجارتی مراکز، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More