Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے اثرات: شاہ خالد ایئرپورٹ کی بندش اور سینکڑوں پروازیں منسوخ

ریاض: ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ شاہ خالد ایئرپورٹ کئی گھنٹوں سے مکمل طور پر بند ہے اور وہاں آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

عالمی ایئر لائنز نے ریاض کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا؛ یورپی ایوی ایشن ایجنسی اور متعدد ممالک کی سفری ایڈوائزری جاری

 

ریاض کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ریاض آنے والی پروازوں کو موڑ کر دمام، مدینہ اور جدہ اتار لیا گیا۔ اس حملے کے اثرات دیگر ہوائی اڈوں پر بھی دیکھے گئے جہاں جدہ ایئرپورٹ کی 830 میں سے 92 پروازیں متاثر ہوئیں، مدینہ ایئرپورٹ کی 230 میں سے 26 جبکہ دمام ایئرپورٹ کی 240 میں سے 39 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

سکیورٹی صورتحال اور ایئرپورٹ کی بندش کے پیشِ نظر عالمی ایئر لائنز نے ریاض کے لیے اپنے آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے ہیں۔ کویت ایئر ویز نے اپنی پروازیں منسوخ کیں جبکہ اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور ریاض کے درمیان پروازیں 12 اکتوبر تک منسوخ کر دیں۔ ایئر انڈیا نے معطلی کی مد میں 15 اکتوبر تک توسیع کی ہے، جبکہ فلائی دبئی، ترکش ایئر لائنز، لفتھانزا اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی آئندہ چند روز کے لیے ریاض جانے والی پروازیں روکے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے سعودی فضائی حدود سے متعلق اپنی ہدایات میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم حوثیوں کی ملک کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی بڑھتی صلاحیت کے مدنظر اٹھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی، کینیڈا اور سپین نے بھی اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ریاض اور بالخصوص شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت کی […]

  2. […] فوجی ذریعے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ حوثیوں کی ممکنہ زمینی کارروائی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ ادھر […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More