Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فراری کمانڈر نور خان بگٹی کا 60 ساتھیوں اور خاندان سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل

سوئی / ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک بڑی کامیابی کے تحت فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے 60 ساتھیوں اور اہل خانہ سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پاکستان ہاؤس سوئی میں منعقد کی گئی ایک بڑی کھلی کچہری کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کھلی کچہری میں نور خان بگٹی نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا؛ 20 سالہ روپوشی ختم

 

ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نور خان بگٹی، جو کہ گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اپنے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد انہیں دیکھنے اور اس اہم لمحے کی گواہ بننے کے لیے جمع تھی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کھلی کچہری کے دوران نور خان بگٹی اور ان کے تمام 60 ساتھیوں سے پاکستان سے وفاداری کا باقاعدہ حلف لیا۔

ہتھیار ڈالنے کے بعد نور خان بگٹی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تمام پرانے راستوں کو چھوڑ کر اب قومی دھارے میں واپس آ چکے ہیں اور اپنے آبائی علاقے سوئی میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ باعزت طریقے سے آباد ہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا گیا جن کے نتیجے میں نہ صرف قبائلی تنازعات کا خاتمہ ہو رہا ہے بلکہ تخریب کاری کی راہ ترک کر کے لوگوں کا امن کی طرف لوٹنا صوبے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More