Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دفاع کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

 اسلام آباد:   ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں فوجی اہلکاروں کی فراہمی، عسکری صلاحیتوں میں تعاون، تربیت اور لاجسٹک معاونت شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف دفاعی اور تربیتی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، جن میں مشترکہ فوجی مشقیں اور دفاعی معاونت بھی شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ان حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت بھی شروع ہو چکی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس ملاقات میں شرکت پاکستان کے مذاکرات اور تنازعات کے پُرامن حل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت اور ان کے […]

  2. […]  ریاض:  خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی عسکری قیادت میں اہم تقرریوں اور نئی ذمہ داریوں سے […]

  3. […] سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کی سکیورٹی بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ باب المندب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن اور بحر ہند سے ملاتی ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More