Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آج سے آغاز، اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

 اسلام آباد:   پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہو رہا ہے، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت عالمی سرمایہ کاروں اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

قدرتی حسن سے مالا مال اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور عالمی شراکت داروں کو فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

فورم کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے امکانات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا بنیادی مقصد ملک کے قدرتی معدنی وسائل کو معاشی ترقی، صنعتی فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More